ETV Bharat / state

تلنگانہ: وزیراعلی کی جلد صحت یابی کےلیےاہم شخصیات کی نیک تمنائیں - صحت یابی

تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو،تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اور دیگر سیاستدانوں نے بھی ٹوئیٹس کرتے ہوئے وزیراعلی کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

تلنگانہ: وزیراعلی کی جلد صحت یابی کےلیےاہم شخصیات کی نیک تمنائیں

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 1:14 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو جو کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے کئی اہم شخصیات نے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

ان اہم شخصیات جن میں سابق مرکزی وزیر وتلگوفلموں کے مشہور اداکار چرنجیوی،تلگو اداکارمہیش بابو اور دوسرے شامل ہیں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیراعلی کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

چرنجیوی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدا سے دعاکرتے ہیں کہ کے چندرشیکھر راو جلد صحت یاب ہوجائیں۔اداکار مہیش بابو نے بھی اسی طرح کا ٹوئیٹ کیا۔

تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو،تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اور دیگر سیاستدانوں نے بھی ٹوئیٹس کرتے ہوئے وزیراعلی کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعلی کے فرزند و ریاستی وزیر تارک راما راو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ ان کے والد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاوں کی خواہش کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.