لکھنئو: اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی کے بھتیجے سفیان نے اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماجوادی پارٹی جوائن کر لی ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے عزیز قریشی کے بھتیجے سفیان سے خاص بات چیت کی ہے۔
اس دوران انہوں نے کہا سماج وادی پارٹی سے وابستگی کئی برسوں سے ہے تاہم اب باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کیا ہوں اور انتخابات کے بعد جوائن کیا تاکہ کوئی سوال نہ آٹھائے۔ مجھے کسی عہدے کی لالچ یا انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے اچھی کوشش کی اور اچھا مقابلہ رہا۔ اب آنے والے پانچ برس میں پارٹی کے لئے جدوجہد کروں گا اور اتر پردیش میں کام کروں گا۔
انہوں نے آنجہانی لوہیا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زندہ قوم پانچ سال کا انتظار نہیں کرتی ہیں لہذا اسی پر چلتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ عزیز قریشی کانگریس کے سینیئر رہنما ہیں اور ان سے ہم نے اجازت مانگی تو انہوں نے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کی اجاز ت دے دی اور اپنی موجودگی میں شمولیت اختیار کرآئی۔
انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی میں جانا یا میرا میری اپنی نجی رائے ہے۔ کانگریس پر کچھ تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ہوں۔