تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن نے ریاست کے 7 مختلف سیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ ایمسٹ، ای سیٹ ، پی جی ای سیٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جبکہ آئی سیٹ ، ای ڈی سیٹ، لا سیٹ، پی جی لا سیٹ اور پی ای سیٹ کے کنوینرس کا اعلان کیا گیا جبکہ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
صدرنشین کونسل آف ہائیر ایجوکیشن پروفیسر ٹی پاپی ریڈی کے مطابق ایمسٹ کے کنوینر پروفیسر اے گوردھن ریکٹر جے این ٹی یو ہوں گے۔5 تا 9 جولائی کے درمیان ایمسٹ منعقد ہوگا۔ ای سیٹ کنوینر کی حیثیت سے پروفیسر وینکٹ رمنا ریڈی ڈائرکٹر ایڈمیشن جے این ٹی یو کا تقرر کیا گیا اور یہ امتحان یکم جولائی کو ہوگا۔
پی جی ای سیٹ 20 جون سے منعقد ہوگا جس کے کنوینر پروفیسر پی لکشمی نارائنا ڈپارٹمنٹ میکانیکل انجینئرنگ عثمانیہ یونیورسٹی ہوں گے۔
آئی سیٹ کنوینر کے طور پر پروفیسر کے راجی ریڈی یونیورسٹی کالج آف کامرس کاکتیہ یونیورسٹی، ای ڈی سیٹ کنوینر پروفیسر اے رام کرشنا ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن عثمانیہ یونیورسٹی، لا سیٹ اور پی جی لا سیٹ کنوینر پروفیسر جی بی ریڈی یونیورسٹی کالج آف لا عثمانیہ یونیورسٹی اور پی ای سیٹ کنوینر کی حیثیت سے پروفیسر وی ستیہ نارائنا ڈپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن عثمانیہ یونیورسٹی کو مقرر کیا گیا۔
چار مختلف سیٹ امتحانات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔