ETV Bharat / state

Ahl-e-Hadith Has Nothing to Do With PFI: اہلِ حدیث کا پی ایف آئی سے کوئی تعلق نہیں

جمعیت اہل حدیث ایک خالص مذہبی جماعت ہے جو حکومت کے خلاف بغاوت نہیں سکھاتی۔ اس کے اغراض و مقاصد دعوت دین کی تبلیغ اور انسانیت کی خدمت ہے۔ اس کے دستور کے مطابق کوئی بھی ذمہ دار کسی اور تنظیم میں کام نہیں کرسکتا ہے۔ Ahl-e-Hadith Has Nothing to Do With PFI

اہلِ حدیث کا پی ایف آئی سے کوئی تعلق نہیں

author img

By

Published : May 20, 2022, 12:52 PM IST

حیدرآباد: اصحاب الیمین یا پی ایف آئی سے جمعیت اہل حدیث کا کوئی تعلق نہیں ہے ہاں اصحاب الیمین تنظیم کی جانب سے اٹھ مئی کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ عام منعقد کیا گیا تھا، جس میں ان کی جانب سے بہت سے سلفی علماء کو مدعو کیا گیا تھا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کو ہماری طرف سے کسی طرح کی کوئی زکوٰة دی جاتی ہے۔ ہمارے ہاں زکوٰة وصولی کا طریقہ ہے۔ لیکن ہم انہیں کیوں دیں گے۔ تاہم کچھ گوشوں کی جانب سے جمعیت پر بے بنیاد الزام عائد کیا جارہا ہے۔ Ahl-e-Hadith Has Nothing to Do With PFI

اہلِ حدیث کا پی ایف آئی سے کوئی تعلق نہیں

جمعیت اہل حدیث نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت اہل حدیث ایک خالص مذہبی جماعت ہے جو حکومت کے خلاف بغاوت نہیں سکھاتی۔ اس کے اغراض و مقاصد دعوت دین کی تبلیغ اور انسانیت کی خدمت ہے۔ اس کے دستور کے مطابق کوئی بھی ذمہ دار کسی اور تنظیم میں کام نہیں کرسکتا ہے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو پھر جمعیت اس کی گرفت اور مواخذہ کرتی ہے۔ ہمارا مقصد خالص کتاب وسنت کی تعلیمات پر خود عمل کرنا اور اس کی دعوت دینا ہے۔

جمعیت کا موقف مظاہروں اور احتجاج کا نہیں بلکہ اصلاح کا ہے۔ جو بھی افراد اس طرح کی تحریکوں سے وابستہ ہیں جمعیت ان سے برات کرتی ہے۔
لہٰذا جمعیت کے تعلق سے غلط باتیں منسوب نہ کی جائیں۔ جمعیت نے ہمیشہ برادران وطن سے قربت بڑھائی تاکہ ان میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔ اس ضمن میں مختلف موقعوں پر ان سے تعلقات استوار کر کے اسلام کی خوبیوں کو بتایا جارہا ہے تاکہ آپسی میل جول، محبت، خلوص اور بھائی چارگی کو پروان چڑھا کر نفرت کو دور کیا جائے۔ وہیں اسلامی نظریات کو ان کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تا کہ وہ حقائق جان سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.