عفان اسماعیل کی عمر 4 برس 9 ماہ ہے۔انہوں نے نی اسٹرائک میں اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا ہے۔تاہم ان کا نام ادارے کی جانب سے اس وقت ایوارڈ دیا جائے گا، جب کہ ان کی عمر مکمل 5 برس ہوجائے گی۔
عفان اسماعیل اپنے والد سے کراٹے کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہون نے گذشتہ 14 اپریل کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کےنی اسٹرائک مقابلے میں2470 نی اسٹرائک کرتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام درج کرایا ہے۔
عفان کے والد عرفان اسماعل بھی کراٹے چیمپیئن ہیں اور متعدد مقابلےمیں بھارت کی جانب سے نمائندگی کرکے اپنےنام کئی سارے اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیٹے عفان کی تربیت اس وقت سے کرنی شروع کردی تھی، جب کہ عفان ابھی محض 3 برس کا ہی تھا۔
عرفان اسماعیل کا کہنا ہے کہ وہ اس لیے اپنے بیٹے کی تربیت کر رہے ہیں ، تاکہ ان کا بیٹا اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کرکے اپنے ملک اور اپنے والدین کا نام روشن کرے۔