ETV Bharat / state

تلنگانہ: لاری سے کنٹینر ٹکرا گیا، ایک شخص ہلاک - accident in telangana

تلنگانہ کے ضلع میڑچل ملکاجگری کے شاہ میرپیٹ کے قریب لاری اور کنٹینر کے درمیان ٹکر ہونے کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔

تلنگانہ:لاری سے کنٹینر ٹکراگیا، ایک شخص ہلاک

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 2:16 PM IST

اینٹوں سے لدی لاری سے کنٹینر کے ٹکرا کر آگ لگ جانے کے نتیجہ میں ایک شخص زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں تلنگانہ کے ضلع میڑچل ملکاجگری کے شاہ میرپیٹ کے ایس بی آئی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب دو گاڑیوں کا تصادم ہوگیا۔

اس تصادم کے ساتھ ہی آگ لگ گئی۔ لاری ڈرائیور جو شدید حادثہ کے سبب گاڑی میں ہی پھنس گیا تھا زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ میں دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو اس سلسلہ میں چوکس کیا جس کے بعد فائر بریگیڈس کے اہلکار وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔

پولیس نے اس سڑک پر بھاری کرینس کو بھی تعینات کرتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.