ETV Bharat / state

تلنگانہ: تین بیٹوں نے اپنی ضعیف ماں کو سڑک پر چھوڑ دیا - ضعیف خاتون دو دن تک بھوکی

ریاست تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ دراصل سنگدل تین بیٹوں نے اپنی ضعیف ماں کو سڑک پر چھوڑ دیا۔ ان بیٹوں نے ضلع کے کوڑنگل میں اپنی 80 سالہ ضعیف ماں کو بس اسٹاپ کے قریب چھوڑ دیا اور وہاں سے چلے گئے۔

تلنگانہ: تین بیٹوں نے اپنی ضعیف ماں کو سڑک پر چھوڑ دیا

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 2:01 PM IST

ماں باپ اپنے بچوں کو پالنے اور ان کو بڑا کرنے میں کتنی جستجو کرتے ہیں تاہم یہی بچے جب بڑے ہو جاتے ہیں تو وہ ماں باپ کی قدر نہیں کرتے۔ کئی ایسی اولادیں بھی ہوتی ہیں، جن کو اپنے ضعیف والدین کی کوئی فکر نہیں ہوتی جو ان کو بوجھ سمجھتے ہیں۔

ایسے ہی سنگدل تین بیٹوں نے اپنی ضعیف ماں کو سڑک پر چھوڑ دیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں پیش آیا۔ ان بیٹوں نے ضلع کے کوڑنگل میں اپنی 80 سالہ ضعیف ماں کو بس اسٹاپ کے قریب چھوڑ دیا اور وہاں سے چلے گئے۔ یہ ناکارہ بیٹے اپنی ماں کو بوجھ سمجھتے تھے تاہم ان کی پیدائش سے لے کر ان کو بڑا کرنے تک ماں کی محنت کو وہ فراموش کر گئے۔

یہ ضعیف خاتون دو دن تک بھوکی رہی، جس کے نتیجہ میں وہ بے ہوش ہوگئی۔ اس ضعیف خاتون کی پریشان کن حالت دیکھ کر کوڑنگل بلدیہ کے صدر نشین جگدیشور ریڈی نے کہا کہ اس خاتون کو جلد ہی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.