حیدرآباد: راموجی فلم سٹی (RFC) میں منگل کے روز 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر راموجی فلم سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر وجےشوری چروکوری نے قومی پرچم لہرایا، اس کے فوراً بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ یو کے ایم ایل کے ڈائریکٹر شیورام کرشنا اور راموجی گروپ آف کمپنیز ہیومن ریسورس کے صدر اتلوری گوپالا راؤ نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں مختلف محکموں کے سربراہان اور راموجی گروپ کے عملے نے بھی شرکت کی۔
اس دوران پورا فلم سٹی حب الوطنی کے جذبات سے سرشار تھا اور لوگوں میں خوشی اور تہوار کی فضا تھی۔ایم ڈی وجےشوری نے راموجی فلم سٹی کے عملے کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یوم آزادی کی تقریب کا اسٹیج ایک روز قبل پیر کو تیار کر لیا گیا تھا اور اس موقع پر پورے فلم سٹی سجا دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
- راموجی فلم سٹی کو سیاحت کے شعبے میں ایس آئی ایچ آر اے ایوارڈ سے نوازا گیا
- راموجی فلم سٹی کو ایف ٹی سی سی آئی کے ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا
یہ بات قابل ذکر ہے کہ راموجی فلم سٹی کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کے سب سے بڑے فلمی شہر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ جو اپنی منفرد خصوصیات کی وجہ سے بہت سے زائرین کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ خوشی اور جوش و خروش کے مناظر کے درمیان فلم سٹی اپنے اندر حب الوطنی اور قوم سازی کا جذبہ بھی رکھتا ہے کیونکہ آر ایف سی کی زیادہ تر اہم عمارتوں پورے سال ترنگا لہرایا جاتا ہے۔