ETV Bharat / state

حیدرآباد: یوم رحمت للعالمین 19 اکتوبر کو نمائش میدان میں منعقد ہوگا: ضیاء الدین نیر

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 8:50 AM IST

Updated : Oct 15, 2021, 10:59 AM IST

کل ہند مجلس تعمیر ملت کا 72واں جلسہ یوم رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منگل 19 اکتوبر صبح 9 بجے ایک بجے تک نمائش میدان میں منعقد ہوگا۔

یوم رحمت اللعالمین 19 اکتوبر کو نمائش میدان میں منعقد ہوگا:ضیاء الدین نیر

کل ہند مجلس تعمیر ملت کے صدر ضیاء الدین نیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 اکتوبر بروز منگل 12 ربیع الاول کو جلسہ یوم رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوگا۔

یوم رحمت اللعالمین 19 اکتوبر کو نمائش میدان میں منعقد ہوگا

وہیں 20 اکتوبر چہارشنبہ کو بعد نماز عشاء چنچل گوڑہ جونیئر کالج گراؤنڈ میں جلسہ یوم صحابہ منعقد ہوگا-

انہوں نے کہا کہ ان دونوں جلسوں سے حیدرآباد میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روایت لازمی جزء ہے۔

اس موقع پر مولانا عبیداللہ خان اعظمی، سابق ایم پی سی ایم ابراہیم، سابق مرکزی وزیر مقامی مقررین میں مولانا قاسم صدیقی تسخیر، مولانا عبدالمجید صدیقی نظامی، مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ، امیر ملت اسلامیہ، مولانا مسعود حسین مجتہدی، خالد سیف اللہ رحمانی، کارگزار جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ اور مولانا عمرین محفوظ رحمانی، سیکرٹری مسلم پرسنل لا بورڈ شرکت کریں گے-
وہیں ضیاء الدین نیر نے کہا کہ تعمیر ملت نے زوال حیدرآباد کے بعد حیدرآباد کے مسلمانوں میں عزت اور وقار کے ساتھ جینے کا حوصلہ پیدا کیا اور سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی روشنی میں چیلنج کا سامنا کرنا ان سے نمٹنے کا شعور بیدار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیر ملت نے مسلمانوں کی ذہنی اور فکری تربیت میں اہم رول ادا کیا ہے، بھارت کے کسی بھی حصے میں جب کبھی کسی بھی قسم کی آفت نازل ہوئی تعمیر ملت نے وہاں امداد اور راحت رسانی کا کام انجام دیا۔ انہیں یہ بھی احساس حاصل ہے کہ اس میڈیکل مشن نے فلسطین کے زخموں کا کا وہاں جاکر علاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو سب سے بڑا چیلنج ہے نوجوانوں کو گمراہی کے راستے سے بچانا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ ان جلسوں میں شریک ہوں۔

Last Updated : Oct 15, 2021, 10:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.