ETV Bharat / state

'تلنگانہ میں اب تک 50 ہزار کورونا کے معائنے کئے گئے' - ڈائریکٹر محکمہ صحت عامہ تلنگانہ

تلنگانہ میں اب تک 50 ہزار کورونا کے معائنے کئے گئے ہیں اوراعداد وشمار مخفی نہیں رکھے گئے؟

'تلنگانہ میں اب تک 50 ہزار کورونا کے معائنے کئے گئے'

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 4:22 PM IST

ڈائریکٹر محکمہ صحت عامہ تلنگانہ رمیش ریڈی نے کہا ہے کہ ان کے محکمہ نے کورونا کے کوئی اعداد وشمار مخفی نہیں رکھے ہیں۔ امریکہ کے مقابلہ تلنگانہ کورونا کے معاملہ میں بہتر ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں اب تک 50 ہزار کورونا کے معائنے کئے گئے۔

ہر دن پرائیویٹ لیبس میں 8000 معائنوں کی گنجائش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرائیویٹ لیبس اپنی گنجائش سے دوگنے معائنے کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں نتائج غلط بھی ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کووڈ اور وی ای معاملات کو گاندھی اسپتال سے رجوع کیا جارہا ہے۔ کورونا میں تقریباً پچاس فیصد افراد روبہ صحت ہورہے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک لیبس کا تعلق ہے،ان کی گنجائش میں اضافہ کیاگیا ہے۔ ڈاٹا میں نقائص پر پرائیویٹ لیبس کو کورونا کے معائنے کرنے سے روک دیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں23 پرائیویٹ لیبس کو کووڈ 19کی جانچ کی اجازت دی گئی تھی تاہم ان میں 12پرائیویٹ لیبس کے ڈاٹا میں نقائص پائے گئے۔

حمایت نگر کے ایک پرائیویٹ لیب کے ڈاٹا میں بھی کئی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی اسپتال میں 625 نئے اسٹاف ارکان کی تقرری کا عمل جاری ہے۔

ٹمس اسپتال مکمل ہوگیا ہے جہاں آئندہ ہفتہ سے کام شروع کیا جائے گا۔ محکمہ نے 150آکسیجن لائنس بنائی ہیں۔ 500 سے زائد آکسیجن لائنس کی منظوری دی گئی ہے۔ کووڈ کی جانچ کے لئے حکام کی جانب سے جلد ہی مزید پرائیویٹ لیبس کو اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ دہلی کے بعد گھروں میں الگ تھلگ رہنے والوں کی زائد تعداد تلنگانہ میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 12ہزار افراد کا ہوم آئیسولیشن میں ان کا علاج کیاگیا۔ فی الحال 6556 افراد گھروں میں قرنطینہ ہیں۔

ضرورت مندوں کو ٹیلی میڈیسن،ویڈیو کال کے ذریعہ علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

تلنگانہ میں کورونا متاثرین کو گاندھی اسپتال،فیور اسپتال،کوٹھی اسپتال،چیسٹ اسپتال میں رکھاگیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ کورونا کی زائد علامات والے افراد کو گاندھی اسپتال سے رجوع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1034بستروں کی سہولت اسپتالوں میں رکھی گئی ہے۔لاک ڈاون کی وجہ سے مئی کے اوآخر تک کورونا کے کم معاملات درج کئے گئے تھے۔ان لاک 1,2میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

جون کے پہلے ہفتہ میں 938،دوسرے ہفتہ میں 1015،تیسرے ہفتہ میں 3481،چوتھے ہفتہ میں 7461 معاملات درج کئے گئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جن افراد کی موت ہوئی ہے وہ دیگر امراض سے بھی متاثر تھے۔ فی الحال 13لیبس کے ذریعہ روزانہ 6500 افراد کے نمونوں کی جانچ کا کام کیا جارہا ہے۔ جلد ہی مزید پانچ لیبس کی سہولت دستیاب ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ 13 نجی لیبس کو نوٹس جاری کی گئی ہے جہاں نتائج میں نقائص سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ حکومت نے یہ وائرس پیدا نہیں کیا ہے۔عوام کو بھی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.