تلنگانہ پولیس نے آن لائن قرض (انسٹنٹ لون ایپ) کیس کے سلسلہ میں مزید 3 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
آن لائین قرض ایپ کے نمائندوں کی جانب سے مبینہ ہراسانی کے بعد 20 روز قبل چماپلی کے چندراموہن نے خودکشی کرلی تھی جبکہ آج اس کیس میں حیدرآباد پولیس نے گروگرام سے ایک اور کرناٹک سے دو ملزمین کو گرفتار کرکے حیدرآباد منتقل کیا۔
قبل ازیں اس کیس کی تحقیقات کر رہی پولیس ٹیم نے بنگلور سے ایک خاتون کو حراست میں لیا تھا جس کا دھوکہ دہی کے معاملہ میں اہم رول بتایا جارہا تھا۔ سائبر کرائم ٹیم نے کیرتی نامی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے جو آن لائن قرض فراہم کرنے والے موبائیل ایپ کا کال سنٹر چلایا کرتی تھی۔
واضح رہے کہ سائبر کرائم پولیس نے اب تک انسٹنٹ لون ایپ کیس کے سلسلہ میں 20 سے زائد افراد بشمول چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے اور اس معاملہ میں تقریباً 21 ہزار کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے۔