ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 1,914 نئے معاملات درج - covid news

تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 1,914 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,16,649 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,734 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 اموات ہوئی ہیں۔

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 1,914 نئے معاملات درج

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 1:34 PM IST

تلنگانہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 285 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,03,298 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں فعال معاملات کی تعداد 11,617 ہے جن میں 6,634 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں قرنطین کیے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74,274 کووڈ-19 کے معائنے کیے گئے تاہم 3,202 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے بہ حیثیت مجموعی ایک کروڑ پانچ لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 393 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ جب کہ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کیے گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.