ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے 163 نئے معاملے درج - محکمہ صحت

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے163 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 86 ہوگئی ہے۔ جب کہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس طرح ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,635 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 163 نئے معاملے درج

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 1:41 PM IST

ملک بھر کی طرح ریاست تلنگانہ میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یکم مارچ پیر کے دن یہاں کوویڈ 19کے 163 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 86 ہوگئی ہے۔ چونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید ایک موت واقع ہوئی ہے۔ اس طرح اب ریاست تلنگانہ میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,635 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 163 نئے معاملے درج
تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 163 نئے معاملے درج

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 157 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار 544 ہوگئی ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,907ہے جن میں 774مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

ریاست میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 181کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم 488 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ اب تک بہ حیثیت مجموعی 87.61 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 27 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جب کہ بقیہ معاملے ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.