حیدرآباد: ناقص ٹیکہ اندازی سے ایک بچہ ہلاک، درجوں بچے بیمار
جنوبی شہر حیدرآباد کے نامپلی کے اربن ہیلت کیر سنٹر میں ناقص ٹیکوں کے سبب ایک بچہ ہلاک جبکہ درجنوں بچے بیمار پڑ گئے۔
آج صبح نامپلی اربن ہیلت کیر سنٹر میں ناقص انجکشن دینے کے بعد ایک بچہ ہلاک ہوگیا اور تین بچوں کی حالت انتہائی نازک ہوگئی جبکہ 15 بچے بیمار ہوگئے۔
ان بچوں کے والدین کا الزام ہے کہ بچوں کو انجکشن دینے کے بعد ان کا صحیح طریقہ سے علاج نہیں کیا گیا۔ والدین کا کہنا ہےکہ بچوں کو انجکشن کے بعد درد کش دوا کی جگہ دوسری دوا دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق بیمار ہونے والے بچوں کو نیلوفلر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب بیمار بچوں کے سرپرستوں نے نیلوفر ہسپتال کے احاطے میں حکام کے خلاف احتجاج کیا۔