ETV Bharat / state

تمل ناڈو: زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے تین کی موت - مسٹر وینکٹ کیٹرنگ سروس

پولیس کے مطابق مسٹر وینکٹ کیٹرنگ سروس کمپنی کے سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

gas
gas
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 7:52 PM IST

تمل ناڈو کے کانچی پورم ضلع کے کترامبکم گاؤں میں اتوار کو ایک سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے رساؤ کی وجہ سے دم گھٹنے سے تین مزدوروں کی موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا 'مرنے والوں کی شناخت مروگن (41)، بھاگیہ راج (40) اور اروموگم (45) کے طورپر ہوئی ہے'۔

پولیس کے مطابق مسٹر وینکٹ کیٹرنگ سروس کمپنی کے سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیے
نوئیڈا: اساتذہ پر حملہ غیر اخلاقی حرکت

تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے شری پیرمبدور سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ سومنگلم تھانہ میں اس سلسلے میں ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.