ETV Bharat / state

Israel-Palestine Conflict سینڈ آرٹ سے امن کا پیغام

اسرائیل فلسطین کے درمیان جاری جنگ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ممالک کے سربراہان اور رہنماوں نے دونوں ممالک سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ World leaders reacted on Israel Palestine Conflict

Israel Palestine Conflict
Israel Palestine Conflict
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 9:52 AM IST

پوری: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ جس میں دوطرفہ کاروائی کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی معاملے پر ملک کے مشہور و معروف سینڈ آرٹسٹ پدم شری ایوارڈ یافتہ سدرشن پٹنائیک نے اپنے آرٹ سے دونوں ممالک سے امن کی اپیل کی ہے۔

دونوں کے درمیان جنگ کو روکنے اور امن قائم کرنے کے لیے سدرشن پٹنائک نے پوری گولڈن سی بیچ میں سینڈ آرٹ کے ذریعے اپیل کی ہے۔ سدرشن پٹنائک نے جنگ میں مارے گئے متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ سدرشن نے اپنے سینڈ آرٹ میں دونوں قوموں کے لیے امن و سلامتی کی دعا کے ساتھ ساتھ انسانیت کے ساتھ یکجہتی کا پیغام بھی لکھا۔ انہوں نے اپنے اس منفرد فن سے نہ صرف اسرائیل فلسطین بلکہ پوری دنیا کو امن اور انسانیت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا پیغام دیا ہے اور اس آرٹ میں انہوں نے صرف انسانیت اور امن کا ذکر کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل فلسطین کے درمیان جاری جنگ پر مختلف ممالک بالخَصوص عرب ممالک کے سربراہان اور رہنماوں نے دونوں ممالک سے پر امن رہنے اور مذاکرات کے ذریعہ معاملات کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلوں کی تعداد چھ سو تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ حماس نے اسرائیل پر ہفتے کی صبح پانچ ہزار سے زائد راکٹ داغے ہیں جبکہ اسرائیل نے بھی جوابی کاروائی میں شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے اور جوابی حملے میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جس سے دونوں جانب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.