چنئی: بھارت کو جی20 کی صدارت کے تحت دوسرے جی20-فریم ورک ورکنگ گروپ (ایف ڈبلیو جی) کی میٹنگ 24 مارچ سے تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں شروع ہونے والی ہے۔ مرکزی وزارت خزانہ کے چیف اکنامک ایڈوائزروی اننت ناگیشورن اور برٹین کے ٹریجری کی چیف ایڈوائزر کلیئر لامبو ڈرلیدو روزہ میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گی۔ اس میٹنگ میں جی20- رکن ممالک کے 80 سے زیادہ نمائندے، مدعو ملک اور مختلف عالمی اور علاقائی تنظیم حصہ لیں گے۔ جی 20 ایف ڈبلیو جی عالمی معاشی مسائل پر مرکوز ہے۔
بھارت کی صدارت میں اس بار کی میٹنگ میں خوراک اور توانائی کی عدم تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور منتقلی کے راستے پر مائیکرو اکونومی کے اثرات پر خصوصی طور پر توجہ کی جائے گی۔ ایف ڈبلیو جی کی چنئی میٹنگ میں ارکان پالیسی جاتی تجربہ شیئر کرنے پرتوجہ مرکوز کریں گے اس مسائل پر پالیسی جاتی اور آگے کے طریقوں پربات چیت کریں گے کہ کس طرح سے ایف ڈبلیو جی کی معلومات جی 20-وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں کو دی جا سکتی ہے۔ گورنروں کی میٹنگ 12سے 13اپریل 2023میں واشنگٹن ڈی سی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: PM Modi On G20 جی 20 کو ہندوستانی تہذیب، اخلاقیات سے تحریک لینا چاہیے، وزیر اعظم مودی
ایف ڈبلیو جی میٹنگ کی تجویز کے طور ریزروبینک آف انڈیابھی16مارچ،2023سے جی20بات چیت کو زیادہ جامع اور عوام رخی بنانے کے لئے تقریبات کا انتظام کر رہا ہے۔ ڈاکٹراننت ناگیشورن کل آئی آئی ٹی مدراس کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ’ہندوستان بات چیت اور جی20-کی ہندوستان کے ذریعے صدارت پر اہم موضوعات پر بات کریں گے۔ جی20-ایف ڈبلیو جی میٹنگ سے الگ ایک پینل ”موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ راستے پرمائکرو اکونامی کا اثر، موضوع پر 25مارچ کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر بات کریں گے۔
یو این آئی