تمل ناڈوکے گورنر بنواری لال پروہت نے منگل کومدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے انہیں عظیم سیاستداں، موثر منتظم اوربڑا انسان قرار دیا۔
گورنر ہاؤس سے جاری ریلیز میں مسٹر پروہت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ 'مسٹر ٹنڈن کے انتقال سے مجھے گہرا صدمہ اور دکھ پہنچا ہے'۔
انہوں نےکہا 'مسٹر ٹنڈن نے اپنی پوری زندگی ملک کے لئے بالخصوص اترپردیش کے لوگوں کے لئے وقف کردیا۔ ان کاانتقال ملک کے لوگوں کے لئے غیر معمولی نقصان ہے'۔
مسٹر پروہت نے کہا 'میں غم زدہ اہلخانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کرتا ہوں اور ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ ان کی روح کو شانتی نصیب ہو۔
لال جی ٹنڈن کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے آشوتوش ٹنڈن نے ٹویٹر پر دی۔
لال جی ٹنڈن کو چند روز قبل سانس لینے میں دشواری کے سبب ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیے
لال جی ٹنڈن کے انتقال پر اعلیٰ رہنماؤں کا اظہار تعزیت
واضح رہے کہ لال جی ٹنڈن کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش کے گورنر کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔