ETV Bharat / state

مزید نرمی کے ساتھ 14 جون تک پڈوچیری میں لاک ڈاؤن

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 2:16 PM IST

انتظامیہ نے پہلے سے جن خدمات کی اجازت دی ہوئی ہے وہ جاری رہے گی اور انہیں کووڈ کی رہنما ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ نائٹ کرفیو 10 بجے سے اگلے دن صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید نرمی کے ساتھ 14 جون تک پڈوچیری میں لاک ڈاؤن
مزید نرمی کے ساتھ 14 جون تک پڈوچیری میں لاک ڈاؤن

مرکزکے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کو 14 جون تک بڑھایا گیا ہے، تاہم اوقات میں مزید نرمی کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں پیر کی دیر رات یہاں جاری سرکاری حکم کے مطابق منگل کی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک شراب اور تاڑی کی دکانوں سمیت تمام دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ٹیکسیاں، آٹو رکشا اور بس بھی چلیں گی اور ساحل سمندر بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

نجی کمپنیوں کو 50 فیصد ملازمین کے ساتھ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ پارکس، سنیما تھیٹرز، میوزیم، لائبریریاں اور تفریحی مقامات اگرچہ ابھی بند رکھے گئے ہیں اور سیاسی تقریبات کی اجازت نہیں ہے۔

ہوٹلوں کو صرف پارسل خدمات کی اجازت ہے۔ صبح 5 بجے سے 9 بجے تک لوگوں کو ماسک پہن کر ساحل سمندر پر ٹہلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ صرف 25 افراد کو شادی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ 20 افراد کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

انتظامیہ نے پہلے سے جن خدمات کی اجازت دی ہوئی ہے وہ جاری رہے گی اور انہیں کووڈ کی رہنما ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ نائٹ کرفیو 10 بجے سے اگلے دن صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دریں اثناء، آج صبح سے ہی شراب کی بہت سی دکانوں کے سامنے لمبی قطاریں دکھائی دیں اور شراب کی دکان کے مالکان نے بھیڑ کو روکنے اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کے لئے بیریکیڈس لگائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.