دو سال کے طویل وقفے کے بعد، اجلاس میں ریاست کے وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی اور پارٹی صدر سمیت پارٹی کے دیگر قائدین، کارکنان نے شرکت کی۔
ایگزیکٹو کمیٹی اور آل انڈیا انا دراویڈا مننیترا کڑگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کی جنرل اسمبلی کا اجلاس کیا گیا۔
اس اجلاس میں تامل ناڈو میں آئندہ شہری انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں تقریباً دو سال کے وقفے کے بعد وزیر اعلیٰ ای پلانیسوامی ، نائب وزیر اعلی او پنیرسیلوم اور پارٹی کے صدر مدھوسودنن بھی موجود رہے۔
چینئی کے سری وارو میں وقع وینکٹچلپتی ہال میں اجلاس کا اہتمام کیا گیا اور آئندہ شہری انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وہیں اس اجلاس کی صدارت پارٹی صدر ای مدھوسودھنن نے کی۔
اس موقع پر پارٹی کارکنان نے پنڈال میں تامل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للیتا کی تصاویر لگائی گئی اور مہمانوں کا استقبال بینڈ باجے سے کیا گیا۔