ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں لاک ڈاون 14جون تک توسیع - lock down updates

ریاست میں کورونا وبا کی ودسری لہر کی وجہ سے دس مئی کو لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا جس کے بعد ہر ہفتہ اس میں توسیع کی جارہی ہے۔

تمل ناڈو میں لاک ڈاون 14جون تک توسیع
تمل ناڈو میں لاک ڈاون 14جون تک توسیع
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 5:54 PM IST

تمل ناڈو میں کووڈ۔19وبا کے مد نظر لاک ڈاون میں ایک ہفتہ مزید سات سے 14جون تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمل ناڈو حکومت نے لاک ڈاون کو کچھ مزید نرمی کے ساتھ ایک ہفتہ کے لئے بڑھانے کا سنیچر کو اعلان کیا۔

تمل ناڈو میں لاک ڈاون 14جون تک توسیع
تمل ناڈو میں لاک ڈاون 14جون تک توسیع

تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں کورونا کے معاملات کم ہورہے ہیں لیکن کئی علاقو ں میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔

ریاست میں کورونا وبا کی ودسری لہر کی وجہ سے دس مئی کو لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا جس کے بعد ہر ہفتہ اس میں توسیع کی جارہی ہے۔

وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور لوگوں کی بیش قیمتی زندگی کو بچانے کے لئے ضلع وار صورتحال کے جائزہ کے بعدصحت اور طبی ماہرین کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر لاک ڈاون میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمل ناڈو کے چنئی، شمالی اور جنوبی اضلاع میں کورونا کے معاملات کم ہوئے ہیں اس لئے ان علاقوں میں لاک ڈاون میں زیادہ نرمی دی گئی ہے۔

ریاست کے گیارہ اضلاع کوئمبٹور، نیل گیری، ترپور، ایروڈ، سیلم، کرور، نمکل، تنجاور، ناگپٹنم، مائلادوتھورئی میں کورونا کے معاملات زیادہ ہونے کے مد نظر لاک ڈاون میں کم نرمی دی گئی ہے۔

ریاست میں لاک ڈاون کے دوران ضروری خدمات جاری رہیں گی لیکن عوامی اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سروس، شاپنگ کامپلکس، مال، سیاحتی مقام، تھیئٹر، سیلون اور اسپا بند رہیں گے۔

یو این آئی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.