ETV Bharat / state

تمل ناڈو: پی ڈبلیو ڈی کے وزیر گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

چینئی میں اسٹالن حکومت کے وزیرای وی ویلو کے کم از کم 10 ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے مارے ہیں۔ واضح رہے ڈی ایم کے انڈیا الائنس کا اتحادی ہے۔ اسٹالن نے کارکنوں کو خط لکھ کر لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ہرانے اور انڈیا الائنس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ Chennai: Income tax raid at PWD minister's house

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 12:51 PM IST

Chennai: Income tax raid at PWD minister's house

چنئی: محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے جمعہ کی صبح تمل ناڈو کے پبلک ورک ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) اور حکمراں ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر ای وی ویلو کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ چنئی سمیت وزیر ویلو کی رہائش گاہ اور دفتر کے احاطے سے متعلق متعدد مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھاپہ ماری کی کارروائی جاری ہے۔ محکمے کی ابتدائی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ چنئی اور وزیر کے آبائی ضلع ترووناملائی میں 10 سے زیادہ مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے جا رہے ہیں جس میں ان کے زیر انتظام تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے ساتھ ای ٹی وی بھارت کا خصوصی انٹرویو

دوسری جانب، دراوڑ منترا کژگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف ملک گیر لہر چل رہی ہے جبکہ اپوزیشن کی قیادت میں انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ اسٹالن نے ڈی ایم کے کارکنوں کے نام ایک خط میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں نہ صرف ڈی ایم کے اور اس کے اتحادیوں کی جیت کو یقینی بنائیں بلکہ ملک کو بی جے پی کی حکمرانی سے بھی آزاد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم کو بھی، یہ کہتے ہوئے بے نقاب کرنے کی اپیل کی کہ اس نے بی جے پی کے ساتھ ناطہ توڑنے کا اعلان کرنے کے باوجود اس کے ساتھ اتحاد جاری رکھا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انڈیا اتحاد دن بدن مضبوط ہو رہا ہے اور مرکز میں حکمراں بی جے پی حکومت کے خلاف ملک گیر لہر چل رہی ہے۔ انہوں نے ڈی ایم کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں تمام 40 لوک سبھا سیٹوں (تمل ناڈو میں 39 اور پڈوچیری کی واحد سیٹ) پر ڈی ایم کے زیرقیادت اتحاد کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.