منی موزہی نامی خاتون کی شادی سنہ 2017 میں سنگاوی نامی شخص سے ہوئی تھی۔
شادی کے بعد شوہر اور سسرال والوں نے ان سے جہیز کے طور پر چار لاکھ روپے نقد اور پچاس پونڈ سونا دینے کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے وہ اپنے والدین کے پاس واپس آ گئی لیکن سسرال والوں نے ان کے مکان پر پہنچ کر ان پر حملہ کیا جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے کیس درج کروایا لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
سسرال والوں کے ظلم سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے ریاست کے وزیراعلیٰ کو خط لکھا اور خودکشی کرنے کی کوشش کی اور اس واقعے کو اس نے کیمرے میں قید بھی کیا۔
گاؤں والوں نے فوری طور پر لڑکی کو ضلع کے اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔