ETV Bharat / state

چینی صدر کا شاندار استقبال

چین کے صدر شی جن پنگ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دوسرے غیررسمی سربراہ مذاکرات کے لیے چنئی پہنچے جہاں ان کا شاندار خیرمقدم کیا گیا۔

author img

By

Published : Oct 11, 2019, 4:51 PM IST

چینئی پہنچنے پر شی جنگ پنگ کا شاندار استقبال

آج سہ پہر تقریباً دو بجے ان کا ہوائی جہاز چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ تمل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت، وزیراعلی ای کے پلانی سوامی، نائب وزیراعلی او پنيرسیلوم، بھارت میں چین کے سفیر سن ويدونگ نے ​​چینی صدر کا خیر مقدم کیا۔

شی جن پنگ کے استقبال کے لیے تمل ناڈو کے مختلف روایتی پوشاک میں فنکاروں نے لوک رقص اور موسیقی کی دھن پر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے بہت دلچسپی سے ان کا کچھ لمحہ ٹھہر کر لطف اٹھایا اور پھر وہ سرکاری گاڑی سے ہوٹل کے لیے روانہ ہو گئے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، چینی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے بااثر رکن دنگ شوئےشيانگ، چینی کمیونسٹ پارٹی کے ایک اوربارسوخ رکن اور خارجہ امور کے کمیشن کے ڈائریکٹر یانگ جیچی بھی ان کے ساتھ آئے ہیں۔

جن پنگ ہفتہ کو 12:45 بجے ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوں گے اور دوپہر ڈیڑھ بجے نیپال کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ غیر رسمی میٹنگ میں شرکت کے لیے آنے والے چین کے صدر شی جن پنگ کی آمد سے چند گھنٹے پہلے آئی ٹی سی گرینڈ چولا (جہاں جن پنگ کو ٹھہرنا ہے) کے سامنے احتجاج کر نے والے پانچ افراد سمیت 11 تبتی لوگوں كو پولیس نے جمعہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے چھ افراد بنگلور سے سڑک کے ذریعے چینئی ہوائی اڈے پہنچے تھے تاکہ وہ سیاہ پرچم کے مظاہرے میں حصہ لے سکیں۔ تمام لوگوں کو اگرچہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دو خواتین سمیت پانچ تبتی تبت کا پرچم لیے ہائی سیکورٹی حلقوں کو توڑتے ہوئے ہوٹل آئی ٹی سی گرینڈ چولا کے پاس پہنچ گئے اور جن پنگ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کرنے کی کوشش کی گئی۔ غور طلب ہے کہ جن پنگ اسی ہوٹل میں ٹھہرنے والے ہیں۔

چینی صدر ہوٹل میں کچھ دیر قیام کے بعد تقریبا چار بجے سڑک کے ذریعے تقریبا 55 کلومیٹر دور ماملاپورم کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وزیر اعظم مودی ان کا استقبال کریں گے۔ یہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی سربراہ مالاقات ہو گی جس میں کاروبار، سرحد سمیت مختلف باہمی مسائل کے علاوہ کئی علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔ مودی پہلے ہی ماملاپورم (مہابلی پورم) پہنچ چکے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنكر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے بھی ماملاپورم میں موجود ہیں۔

ژی جن پنگ شام پانچ بجے تین تاریخی ورثہ ارجن پینناس، پانچ رتھ اور يونسكو عالمی ورثے میں شامل شور مندر دیکھنے جائیں گے۔ وہ شام چھ بجے شور ثقافتی شعبے کی جانب سے ہونے والے ثقافتی پروگرام میں شامل ہوں گے اور ہوٹل روانہ ہوں گے اس سے پہلے وہ شام 18:45 بجے مودی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے ضیافت میں شامل ہوں گے۔

چینی صدر ہفتہ کو صبح نو بج کر 50 منٹ پر تاج فیشرمین کوو ریزورٹ پہنچیں گے، جہاں وہ اور مودی صبح 10 بجے تک بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد جن پنگ 10 بج کر 50 منٹ پر مودی کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کریں گے۔ وہ مودی کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئےظہرانے میں شامل ہوں گے۔

Intro:Body:

SAJIDAH

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.