ETV Bharat / state

Murder in Srinagar سرینگر میں اہلیہ کے ہاتھوں شوہر کا مبینہ قتل، خاتون گرفتار - سری نگر میں بیوی پر شوہر کے قتل کا الزام

سرینگر کے راوتھ پورہ باغات میں ہفتے کی شام کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک شخص کا قتل ہو گیا۔ قتل کا الزام شخص کے اہلیہ پر عائد کیا گیا ہے، پولیس نے خاتون گرفتار کو گرفتار کر لیا ہے۔ Wife accused of killing husband in Srinagar

سرینگر میں اہلیہ کے ہاتھوں شوہر کا مبینہ قتل، خاتون گرفتار

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 10:17 AM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے راوتھ پورہ باغات میں اہلیہ نے مبینہ طورپر اپنے شوہر کا قتل کیا ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزمہ کو حراست میں لے کر قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق راوتھ پورہ باغات میں ہفتے کی شام کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک شخص کا مبینہ قتل کیا گیا ۔ اہل خانہ نے الزام لگایا کہ عبدالرشید ڈار کا اپنی اہلیہ کے ساتھ پچھلے تین سالوں سے گھریلو جھگڑا چل رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عبدالرشید ڈار کو اس کی اہلیہ اور دو بیٹیاں روزانہ زد کوپ کرتے تھے اور اس بات کی علمیت پورے علاقے کو ہے ۔ ان کے مطابق عبدالرشید ڈار کا قتل کرنے کے بعد اس کی اہلیہ اور دو بیٹیاں گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گئی ہیں اور ان کا کئی پر اتہ پتہ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: Shot Dead in Anantnag اننت ناگ میں ادھمپور سے تعلق رکھنے والے شخص کا قتل

اس واقعے کے خلاف مقامی لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہیں اور ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ شاہینہ زوجہ عبدالرشید ساکن راوتھ پورہ باغات کو اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 54/23زیر دفعہ 302آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا ئی طورپر ایسا لگتا ہے کہ جرم غصے میں کیا گیا ہے تاہم تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.