ETV Bharat / state

Weather in kashmir: کشمیر میں گرمی کا زور برابر جاری، 3 اور4 جولائی کو بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے جس کے باعث لوگوں کو رات کے دوران بھی گرمی کی شدت سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔Temperature in Srinagar

کشمیر میں گرمی کا زور برابر جاری، 3 اور4 جولائی کو بارشوں کا امکان

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 1:20 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی نے لوگوں کو بے حال کرکے رکھ دیا ہے۔ مانسون کے جموں و کشمیر میں داخل ہونے کے باوجود بھی جہاں وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے وہیں دن کے دوران بھی درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی درج نہیں ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 3 اور4 جولائی کو بارشوں کا امکان ہے۔ Weather in Kashmir

ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے جس کے باعث لوگوں کو رات کے دوران بھی گرمی کی شدت سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت14.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ Hot weather in Kashmir

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت20.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت21.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی میں گرچہ لوگ راحت کے لئے پنکھوں وغیرہ جیسے الیکٹرانک آلات کر رہے ہیں لیکن بے قراری بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ گرمی سے بچنے کے لئے جہاں بچے دن پر ندی نالوں میں نہاتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں وہیں لوگوں کا سیاحتی مقامات کی طرف بھی رخ کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: weather in Kashmir: کشمیر میں آئندہ دنوں میں گرمی سے قدرے راحت ملنے کا امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.