ETV Bharat / state

NH Projects Review Meeting گڈکری نے ایل جی کے ساتھ قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا - جموں و کشمیر ایل جی منوج سنہا

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا سے بدھ کے روز جموں و کشمیر میں قومی شاہراہوں کی تعمیر و ترقی کی جائزہ میٹنگ کی صدرات کی۔ میٹننگ میں مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ، مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ ۔ مرکز اور یو ٹی کے افسران موجود تھیں۔Review meeting National highways JK

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 22, 2022, 5:23 PM IST

Updated : Dec 22, 2022, 6:08 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر نتن گڈکری اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز جموں و کشمیر میں جاری قومی شاہراہوں کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں جموں و کشمیر میں قومی شاہراہوں کی تعمیر و ترقی کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔Review meeting National highways JK

union-minister-gadkari-lt-governor-sinha-reviews-progress-of-ongoing-nh-projects-in-jk
union-minister-gadkari-lt-governor-sinha-reviews-progress-of-ongoing-nh-projects-in-jk

میٹنگ میں ضلع کٹرہ کے لیے انٹر ماڈل اسٹیشن کے ڈیزائن کو حتمی شکل دی گئی۔ اس پورجیکٹ کے بنے سے ماتا ویشنو دیوی پر آنے والے زائرین کے سفر میں آسانی ہوگی۔میٹنگ میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا اور نیشنل ہائی ویز انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں قومی شاہراہوں کے تعمیر میں پیش آنے والے مختلف مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے۔

میٹنگ میں موسم سرما میں سیاحتی مقام سونہ مرگ کو کھلا رکھنے کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ خصوصی شاہراہوں پر گاڑیوں کی نقل و حمل پر نیگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمری نصب کرنے کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں این ایچ آئی ڈی سی ایل کی جانب سے امرناتھ یاترا شاہراہوں کی جانب سے جاری کاموں کو بنا کسی خلل کو مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

مزید پڑھیں: India will become a 5 trillion economy بھارت پارنچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی راہ پر، گڈکری

اس موقع پرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اور مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہیں۔میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ،مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ اور مرکزی اور یو ٹی کے افسران بھی موجود تھے۔

Last Updated : Dec 22, 2022, 6:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.