ETV Bharat / state

Review Meeting on Kashmir Security: امت شاہ دہلی میں جموں و کشمیر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے

امت شاہ کی زیر صدارت آج جموں و کشمیر سکیورٹی سے متعلق قومی دارالحکومت دہلی میں ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ بھی شرکت کریں گے۔ Review Meeting on JK Security

amit shah
amit shah
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 11:36 AM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک): مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو قومی دارالحکومت دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ ان کی اس میٹنگ کا باضابطہ طور بدھ کو ہی اُس وقت اعلان کیا گیا جب جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چکورا علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔

توقع ہے کہ وزیر داخلہ سکیورٹی گرڈ کے کام کاج اور سکیورٹی سے متعلق مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیں گے اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کریں گے۔ یہ جائزہ میٹنگ تقریباً 3 بجے وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک آفس میں منعقد ہونے کی امید ہے جس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ہوم سیکریٹری اجے بھلا، جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ، وزارت داخلہ اور سنٹرل آرمڈ فورسز کے دیگر سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔

ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو تپن ڈیکا اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل ایس ایل تھاؤسین بھی اس میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ را (RAW) کے سربراہ اور مرکز کے دیگر اعلیٰ حکام بشمول جموں و کشمیر کے اعلیٰ افسران کی بھی میٹنگ میں شرکت متوقع ہے۔ جموں و کشمیر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں سے متعلق معاملات بھی میٹنگ کے ایجنڈے میں ہونے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں: Amit Shah's Jammu Visit: امت شاہ نے سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور سی آر پی ایف کے یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی

یاد رہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں جموں و کشمیر کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اپنے تین روزہ دورے کے دوران انہوں نے یونین ٹیریٹری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ امیت شاہ نے 28 دسمبر 2022 کو نئی دہلی میں جموں اور کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی پہلوؤں پر منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Satyapal Malik on Kashmir Issues جموں و کشمیر کے اہم مسائل پر سابق گورنر ستیہ پال ملک سے خاص بات چیت

اے این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.