ETV Bharat / state

سرینگر میں عدم شناخت لاش برآمد - dalgate srinagar unidentified body found

سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں برآمد کی گئی لاش کی شناخت کے لیے پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ Unidentified Body found in Dalgate

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 7:34 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں بدھ کے روز ایک عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ہے۔ سرینگر پولیس کا کہنا ہے کہ کہ بدھ کے روز چند مقامی افراد نے سلیمان کمپلیکس کے نزدیک ایک لاش دیکھی جے کے بارے میں انہوں نے پولیس کو مطلع۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی رام منشی باغ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی جہاں انہوں نے ایک بزرگ کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

سرینگر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم نے لاش کو شناخت سمیت دیگر لوازمات کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں پوسٹ مارٹم سمیت دیگر لوازمات کو پورا کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت ہونے تک لاش کو مردہ خانہ میں ہی رکھا جائے گا۔ ادھر، پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں لاش کی شناخت کے لیے عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Unidentified Body Recovered in Sopore: سوپور میں عدم شناخت لاش برآمد

واضح رہے کہ سرینگر سمیت وادی کے طول و ارض میں رواں برس اس طرح کے متعدد واقعات رونما ہوئے جس دوران راہگیروں نے ندی نالوں، باغات یا سڑک کے کنارے افراد کو مردہ حالت میں پایا۔ ان افراد میں نوزائدہ، پیر و جواں حتی کہ غیر مقامی باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے ان معامات کی تحقیق بھی عمل میں لائی جاتی ہے بعض معاملات قتل جبکہ بعض قدرتی اموات بھی ثابت ہوتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.