ETV Bharat / state

کشمیر: تاجر رہنما یاسین خان جیل سے رہا - Kashmir

جموں و کشمیر کے مشہور تاجر رہنما محمد یاسین خان کو پیر کے روز جیل سے رہا کر دیا گیا۔

MohammadYasinKhan
kashmireconomicalliance
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 7:31 PM IST

کشمیر اکنامک الائنز کے سربراہ محمد یاسین خان کو نو مہینے قید میں رہنے کے بعد پیر کو آگرہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

خان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ’’ہفتے کے روز انتظامیہ نے ان پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد آج ان کی رہائی عمل میں لائی گئی اور اس وقت وہ سرینگر کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’خان کو بھی دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے کچھ دیر قبل گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ بھی عائد کیا گیا۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں جموں وکشمیر انتظامیہ نے اتر پردیش، ہریانہ اور یوٹی کی جیلوں میں قید وادی کے 69 باشندگان پر سے پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ کیا ہے۔ یہ قدم ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جیلوں میں بھیڑ کم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.