ETV Bharat / state

Tourists in Dal Lake Evacuated: تیز آندھی کے بیچ شہرۂ آفاق جھیل ڈل میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچا لیا گیا

جھیل ڈل کے بیچ و بیچ پھنسے ہوئے مقامی اور غیر مقامی سیاحوں (سیلانیوں) کو ڈوبنے سے بچانے کی خاطر ریسکو آپریشن شروع کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر سیلانیوں کو محفوظ جگہ تک پہنچادیا گیا ہے. Gusty winds in Dal Lake

تیز آندھی کے بیچ شہرۂ آفاق جھیل ڈل میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچا لیا گیا

author img

By

Published : May 18, 2022, 9:05 AM IST

سرینگر: شہرۂ آفاق جھیل ڈل میں تیز آندھی کے دوران پھنسے ہوئے سیاحوں اور مقامی سیلانیوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ منگل کی سہ پہر کو موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی وادی کے اطراف و اکناف میں تیز ہوائیں چلنے سے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔ شہرۂ آفاق جھیل ڈل میں تیز ہوائیں چلنے سے کئی شکارا جن میں سیاح موجود تھے پھنس کر رہ گئے۔ Tourists evacuated to safer locations amid gusty winds

جھیل ڈل میں تعینات متعلقہ محکمے کے اہلکار فوری طور پر حرکت میں آئے اور خصوصی بوٹوں کے ذریعے شکارا میں پھنسے ہوئے سیاحوں اور مقامی سیلانیوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا۔ سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھیل ڈل کے بیچ و بیچ پھنسے ہوئے مقامی اور غیر مقامی سیلانیوں کو ڈوبنے سے بچانے کی خاطر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اکثر سیلانیوں کو محفوظ جگہ تک پہنچایا گیا اور ابھی بھی چند شکارا جھیل ڈل میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں محفوظ مقام تک پہنچانے کی خاطر آپریشن جاری ہے۔ Gusty winds in Dal Lake

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.