جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع پردیش کانگریس کے دفتر میں پیر کے روز کانگریس کے صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے راہل گاندھی کی موجودگی قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر کانگریس کے تمام سینئر رہنما موجود تھے۔ کانگریس کے رہنماؤں کے مطابق یہ جھنڈا جموں کشمیر میں کسی بھی سیاسی جماعت کے دفتر کے مقابلے میں سب سے بڑا اور اونچا جھنڈا ہے۔ جہاں اس کی اونچائی 75 فیٹ ہے وہیں اس کی پیمائش 35x26 انچ ہے۔
اس موقع پر جہاں ایک طرف کانگریس رہنماؤں میں مسرت دیکھی جارہی تھی تو وہیں دوسری جانب پارٹی کے کارکنا بھی بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے مطمئن نظر آرہے تھے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے کارکنان کا کہنا تھا کہ "راہل گاندھی نے یہ ثابت کر دیا ہے کی وہ ملک کے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ یاترا کے دوران انہوں نے نفرت کی فضا کوختم کرکے محبت کی شمع روشن کی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کو پہلے پپو کو کہا جاتا تھا آج وہ یہ ثابت کر چکے ہیں کہ وہ در حقیقت قومی رہنما ہیں، راہول کو پاپو کہنے والے آج فقیر بن چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں شامل پنڈت دنیش شرما سے بات چیت