ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر میں لوگوں کی اقتصادی حالت انتہائی خراب'

فاروق عبداللہ نے کہا کہ کورونا وائرس یا کورونا لاک ڈاؤن کے متاثرین کی مدد کے لیے 'ایک فنڈ' قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدد کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔

Farooq Abdullah
فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 9:24 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی اقتصادی حالت انتہائی خراب ہے اور ان کے پاس اشیائے ضروریہ و ادویات خریدنے کے لئے درکار پیسے بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کورونا وائرس یا کورونا لاک ڈائون کے متاثرین کی مدد کے لئے 'ایک فنڈ' قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدد کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔

نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کا ایک غیر معمولی ورچول اجلاس پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں جمعرات کو منعقد ہوا۔

فاروق عبداللہ نے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور دیگر لیڈران کے ہمراہ نوائے صبح کمپلیکس سے میٹنگ میں شرکت کی جبکہ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اور جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر ویڈیو کانفرنسنگکے ذریعے اجلاس میں شامل رہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، کورونا وائرس سے پیدہ شدہ حالات اور اس کے منفی اثرات کے علاوہ اقتصادی بدحالی، تنظیمی اموارات اور پارٹی سرگرمیوں کے بارے میں تبالہ خیالات کیا گیا ہے۔

شرکا نے اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے مسائل و مشکلات اور کورونا کی صورتحال کے بارے میں زمینی صورتحال سے اجلاس کو آگاہ دی۔ اجلاس میں کورونا وائرس یا اس سے برپا ہوئی اقتصادی بدحالی سے متاثر ہوئے پارٹی وروکروں کی مدد کے لئے ایک فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے موقف پر چٹان کی طرح قائم ہے اور ہماری جماعت جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی، لوگوں کی خوشحالی اور فارغ البالی کے لئے کام کرتی رہے گی اور ہم جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت اور دفعہ 370 اور35 اے کی مکمل بحالی چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں بھی سخت چیلنجوں کا سامنا کیا ہے اور انشاءاللہ ہم اس بار بھی سرخ رو ہوکر بھریں گے۔

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں پر زبردست دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر نے کہا کہ قیمتی جانوں کا تحفظ کرنا ہم سب کا اولین فرض بنتا ہے اور اس مقصد کی خاطر ہمیں اس وبائی بیماری سے نجات پانے کے لئے متحد ہو کر لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا: 'ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم کورونا کے پھیلاﺅ کا سبب نہ بنے اور ہر حال میں خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں اور اولین فرصت میں کورونا مخالف ٹیکہ لگوا لیں'۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ سرکار اس وقت تک کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکتی جب تک اس میں عوامی تعاون شامل حال نہ ہو۔ اس لئے ضروری ہے ہم اپنی ذمہ دریاں نبھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ہسپتالوں خصوصاً عارضی کووڈ ہسپتالوں میں عملے کی کمی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہسپتالوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ساز و سامان اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں نے اس بارے میں لیفٹینٹ گورنر کو ایک تفصیلی خط بھی بھیجا ہے اُمید ہے کہ لوگوں کی یہ شکایات جلد ہی دور کی جائیں گی۔

انہوں نے ژالہ باری سے شمال و جنوب میں ہوئے نقصان پر زبردست افسوس کا اظہار کیا اور حکومت پر زور دیا کہ متاثر ہوئے لوگوں کی امداد کاری کی جائے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اللہ کے دربار میں سربسجود ہو کر ایسی مصیبتوں سے نجات طلب کریں۔

پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے بارے میں نیشنل کانفرنس کا موقف بالکل واضح ہے اور ہماری جماعت ان فیصلوں کی منسوخی تک اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی بحالی کے لئے نہ خود تشدد کا راستہ اختیار کریں گے اور نہ ہی اپنے نوجوانوں کو ایسی کوئی ترغیب دیں گے۔ ہم جمہوری اور قانون طریقوں سے اپنے حقوق کے لئے لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیوں بڑھ رہا نوجوانوں میں خودکش کا رجحان؟

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورت میں اس وقت عالم انسانیت کو ایک زبردست چیلنج کا سامنا ہے اور جموں وکشمیر کے لوگ بھی اس سے نہیں بچ پائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں ہر ایک شہری کو اپنا رول نبھانا چاہئے تاکہ قیمتی جانوں بچایا جا سکے۔

عمر عبداللہ نے کورونا وائرس سے فوت ہوئے افراد کے پسماندگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے اجلاس کو پارٹی سرگرمیوں، پارٹی پروگراموں اور ممبر شپ کے بارے میں تفصیلات دیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بلاک صدور کا انتخاب جلد ہی عمل میں لایا جائے گا اور یوتھ نیشنل کانفرنس کی تنظیم نو بھی جلد ہی مکمل کی جائے گی۔

پارٹی ہیڈکوارٹر سے شرکت کرنے والوں میں اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، حسنین مسعودی، محمد سعید آخون، عرفان احمد شاہ، ڈاکٹر سجاد اوڑی، پیرآفاق احمد، ایڈوکیٹ شوکت احمد میر،ترجمان عمران نبی ڈار، سلمان علی ساگر، سلام الدین بجاڑ، سید توقیر احمد اور ایڈوکیٹ شبیر نے بھی شرکت کی۔ ورچول اجلاس میں صوبہ کشمیر کے 70 پارٹی لیڈران نے شرکت کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.