سری نگر: وادیٔ کشمیر میں خشک موسم کے درمیان شبانہ درجۂ حرارت بہتر ہونے کے با وجود نقطۂ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے وادی میں 18 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کی درجۂ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 17.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:Kashmir Weather گلمرگ میں گزشتہ ایک دہائی میں دوسرا سب سے کم شبانہ درجۂ حرارت ریکارڈ
یو این آئی