ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات کی پوری تفصیلات، ای وی ایم کے ساتھ پوسٹل بیلٹ کا بھی استعمال

جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسلوں کے انتخابات 28 نومبر سے 8 مرحلوں میں ہونگے جبکہ ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر کو ہوگی۔

ڈی ڈی سی انتخابات 28 نومبر سے ہونگے
ڈی ڈی سی انتخابات 28 نومبر سے ہونگے
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 8:01 PM IST

جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ سب سے پہلے ڈی ڈی سی کے لیے انتخابات 28 نومبر سے مرحلہ وار ہوں گے جو 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہونگے۔ ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتھ، سرپنچ اور پنچایت کی خالی نشستوں کے لیے بھی بیک وقت انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ذریعہ ہوگی جب کہ کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے جسمانی طور پر کمزور یا بیمار رائے دہندگان کے لیے پوسٹل بیلٹ دستیاب ہوں گے۔

ڈی ڈی سی انتخابات 28 نومبر سے ہونگے

یہ بھی پڑھیں: آنگن واڑی ورکرز کا احتجاج

کے کے شرما نے کہا کہ سرپنچ اور پنچ انتخابات میں استعمال ہونے والی انتخابی فہرستوں کا استعمال ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے کیا جائے گا اور ڈی ڈی سی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی آج سے ضابطہ اخلاق کا نفاذ عمل میں رہے گا، جبکہ انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پہلا نوٹیفکیشن 5 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندی کے لیے حد بندی کی جا چکی ہے اور جموں و کشمیر UT میں 280 ڈی ڈی سی کی نشاندہی کی گئی ہے اور ڈی ڈی سی کی مدت پانچ سال کے لیے ہوگی۔

ڈی ڈی سی انتخابات 28 نومبر سے ہونگے

انہوں نے کہا کہ مغربی پاکستان پناہ گزین (ڈبلیو پی آر) بھی پہلی بار اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے حقدار ہوں گے۔ مسٹر شرما نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے دوران کورونا وائرس کے تمام رہنما خطوط پر عمل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.