ETV Bharat / state

سرینگر: 50 فیصد صارفین کی گنجائش کے ساتھ ریستوران کھولنے کی اجازت - کورونا ٹیسٹ منفی

ضلع انتظامیہ نے سرینگر کے ریستوران کو 50 فیصد صارفین کی گنجائش کے حساب سے صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔

سرینگر:  50فیصد صارفین کی گنجائش کے حساب سے ریستوران کھولنے کی اجازت

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 7:13 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس مثبت معاملات میں کمی کے ساتھ ہی ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے پیر کے روز ضلع بھر کے تمام ریستوران کے لیے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے 50 فیصد صارفین کی گنجائش کے حساب سے کام کاج شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ یعنی ریستوران مالکان بیک وقت زیادہ سے زیادہ 50 فیصد صارفین کو خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔

وہیں، چئیرمین ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اس حکم نامے کے مطابق تمام ریستوران صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک ہی کام کاج کے لیے کھلے رہیں گے۔ البتہ ہفتہ وار کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر جمعہ کی شام 8 بجے سے پیر کی صبح 7 بجے تک سبھی ریستوران بند رہیں گے۔

جاری کردہ حکمنامے میں ریستوران مالکان پر زور دیا گیا ہے وہ کورونا کے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہ کر اپنا کام کاج کریں۔ وہیں، ریستوران مالکان اور منیجرز سے کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر صارفین کے داخلے سےقبل ان کے نام اور ویکسینیشن سے متعلق معلومات ایک رجسٹر میں درج کریں جبکہ انہیں صارفین کو ریستوران میں اندر آنے کی اجازت دیں جنہوں نے کورونا مخالف ٹیکہ لگوایا ہو یا 48 گھنٹے کے دوران جن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی میعاد میں توسیع

جاری حکم نامے کی رو سے متعلقہ تحصیلدار روزانہ کی بنیاد پر مذکورہ رجسٹر کا معائنہ بھی کرتے رہیں گے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر کارروائی بھی عمل میں لائیں گے۔

حکمنامے میں ریاستوان مالکان اور ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ واضح ہدایات پر من و عن عمل پیرا رہیں تاکہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.