ETV Bharat / state

سرینگر: رہنما خطوط کی خلاف ورزی، نجی ہسپتال انتظامیہ پر جرمانہ عائد

ڈسڑکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سرینگر نے کووڈ 19 رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک نجی ہسپتال انتظامیہ پر 20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

سرینگر: رہنما خطوط کی خلاف ورزی، نجی ہسپتال انتظامیہ پر جرمانہ عائد
سرینگر: رہنما خطوط کی خلاف ورزی، نجی ہسپتال انتظامیہ پر جرمانہ عائد
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 12:08 PM IST

ڈسڑکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سرینگر کے چیئرمین کی ہدایت پر ایگزیکٹو مجسٹریٹ ساؤتھ کی سربراہی میں انتظامیہ کے اہلکاروں نے مگر مل باغ کے ایک نجی ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا جہاں ہسپتال کے ویٹنگ ہال میں مریضوں کا بھاری رش دیکھا گیا۔ ہسپتال میں نہ تو سماجی دوری کا کو کوئی پاس و لحاظ دیکھا گیا اور نہ ہی وضع کیے گئے کورونا کے رہنما خطوط پر عمل در آمد ہوتے ہوئے پایا گیا۔

اس موقع پر محکمہ کے افسران نے ہسپتال انتظامیہ پر 20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ سختی کے ساتھ کووڈ 19رہنما خطوط پر عمل پیرا رہیں۔

افسران کا کہنا تھا کہ ’’جس طرح ہسپتال میں رہنما خطوط کی خلاف ورزیاں دیکھی گئیں، ہسپتال کو سر بمہر کیا گیا ہوتا لیکن وہاں بہت سارے مریض داخل تھے جن کا علاج جاری تھا۔‘‘

متعلقہ محکمے کے افسران نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اچانک معائنہ کرنے کی مہم جاری رکھی جائے گا اور جہاں کہیں بھی اور جس کسی نجی ہسپتال میں کووڈ 19 کی خلاف ورزیاں پائی جائیں گی اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.