ملک آج 72ویں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں امسال یوم جمہوریہ کی تقریب کے سلسلے میں وادی کو سجایا گیا ہے۔
اس موقع پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے وادی کے اطراف و اکناف مختلف رنگوں سے سجایا گیا ہے۔
اس برس ہر ضلع صدور کے ہیڈکوارٹروں کو سجایا گیا ہے۔ سیول سیکٹریٹ کے علاوہ دیگر عمارتوں کو مختلف رنگوں سے سجایا گیا ہے۔ اس بار ہر سرکاری دفاتر میں ترنگا لہریا جائے گا۔