ETV Bharat / state

سکمز صورہ کا طبی اور قانونی معاملات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری

2023 کے اس سالانہ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں 22 ہزار 63 طبی اور قانونی معاملات کا اندراج کیا گیا ہے۔ان معاملات میں ایک ہزار 71 ٹریفک حادثات،جسمانی تشدد کے2 سو 90 کیسز اور 2 سو 11 معاملات زہر کھانے کے شامل ہیں۔ SKIMS soura annual report

skims-soura-annual-report-on-medical-and-legal-affairs
سکمز صورہ کا طبی اور قانونی معاملات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 4:52 PM IST

سرینگر:شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ نے پہلی مرتبہ طبی اور قانونی معاملات سے متعلق اپنا سالانہ رپورٹ جاری کیا ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں مختلف حادثات کے دوران زخمی،زہر کھانے کے واقعات' دیگر طبی اور قانونی معاملات کی تفصیلات جاری کی گئی ہے۔

سکمز صورہ 2023 رپورٹ:

2023 کے اس سالانہ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں 22 ہزار 63 طبی اور قانونی معاملات کا اندراج کیا گیا ہے۔ان معاملات میں ایک ہزار 71 ٹریفک حادثات،جسمانی تشدد کے2 سو 90 کیسز اور 2سو 11 معاملات زہر کھانے کے شامل ہیں۔وہیں رپورٹ میں آوارہ کتوں کے حملوں میں 79 افراد شدید زخمی ہونے کا اندراج بھی ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر میں ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد،آوارہ کتوں کے حملوں اور تشدد کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔جنوری سے 5 دسمبر تک درج ہونے والے کیسز میں 48 واقعات بجلی کرنٹ سے جھلسنے کے واقعات، ریچھ کے حملوں میں زخمی ہونے کے 32، آوارہ کتوں کے حملوں میں زخمی ہونے کے79،مختلف حادثات کے دوران جھلسنے کے 78، گولیاں لگنے سے زخمی ہونے کے 9 واقعات کے علاوہ پھانسی دینے کے 8، زہر کھانے کے 211 اور دریا میں ڈوبنے کے 10 معاملات سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سالانہ رپورٹ کے مطابق ہسپتال کی لیگل سیل نے فانسک سائنس لیبارٹری کے ماہرین کی نگرانی میں کام کرنا شروع کیا ہے اور سکمز صورہ سے اب نمونے تحقیقات کے لئے فارنسیک لیبارٹری منتقل ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.