پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'پانچ لڑکیوں کو ٹینگپورہ علاقے سے گرفتار کرکے خاتون پولیس اسٹیشن رام باغ میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔
یہ لڑکیاں ٹینگپورہ علاقے میں ریکٹ چلاتی تھی اور وادی کے مختلف علاقوں کی رہنے والی ہیں۔ ایک نو گام کی ہے، ایک تبتی کالونی حول، ایک ارپال ترال کی، ایک ننیل اننت ناگ کی اور ایک ڈل گیٹ کے خلاہ پرہ علاقے کی رہنے والی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: برہان وانی کی پانچویں برسی: دکانیں بند، نجی ٹرانسپورٹ رواں دواں
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'کافی عرصے سے شکایت موصول ہورہی تھی اور آج ایک چھاپہ ماری کے دوران پانچ لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتمالو پولیس اسٹیشن میں اممورل ٹریفک پریوینشن ایکٹ (immoral traffic prevention act) کی دفعہ 3,4, 5 اور 7 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وہیں پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔