ETV Bharat / state

کڑاکے کی سردی کا سلسلہ جاری، سرینگر میں منفی 6 ڈگری درجہ حرارت - محکمہ موسمیات

وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ اپنے طاقت کا بھر پور مظاہرہ کر رہا ہے جس کے باعث لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔

کڑاکے کی سردی کا سلسلہ جاری
کڑاکے کی سردی کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 10:31 AM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی میں شوپیان کا علاقہ سرد ترین رہا جہاں درجہ حرارت منفی10.3ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ پلوامہ میں منفی 7.8، سوپور میں 4.2، بانڈی پورہ میں 4 اور اونتی پورہ میں 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پیپلز الائنس سے پیپلز کانفرنس الگ، سیاسی جماعتوں کا ملا جلا ردعمل

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کے بعد 22 جنوری کی شام سے موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ہے جس کا سلسلہ 25 جنوری شام تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہان ہے کہ 22 سے 24 جنوری تک بالائی و میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی برف باری ہو گی جبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 23 اور 24 کو ہوائی سروس میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں فی الوقت سخت ترین سردی کے ایام چل رہے ہیں جنہیں کشمیری کلینڈر میں’چلہ کلان‘ کہا جاتا ہے۔ 40 روز پر محیط چلہ کلان21 دسمبر کو شروع ہو کر 30 جنوری کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.