ETV Bharat / state

شاہد الاسلام کورونا سے متاثر، مقید رہنماؤں کے اہل خانہ تشویش میں مبتلا

میرواعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے اسیر علیحدگی پسند رہنما شاہد الاسلام کے اہل خانہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہاڑ جیل میں شاہد الاسلام کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں، جس سے دیگر اسیر لیڈران کے اہل خانہ میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

اسیر شاہد الاسلام کورونا سے متاثر، مقید رہنمائوں کے اہل خانہ تشویش میں

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 2:11 PM IST

Updated : Apr 27, 2021, 4:58 PM IST

علیحدگی پسند رہنما شاہد الاسلام کی اہلیہ نے ایک مقامی خبررساں ایجنسی کو ان کے خاوند کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے، تاہم تہاڑ جیل حکام نے اس سلسلے کے تحت کیے جانے والے کسی سوال کا جواب نہیں دیا ہے۔

خیال رہے کہ شاہد الاسلام کو سنہ 2018 میں این آئی اے نے حوالہ فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اس وقت سے وہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

ان کے مثبت آنے سے دیگر اسیر حریت لیڈران کے اہل خانہ میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے داماد الطاف شاہ کے فرزند انیس شاہ نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے والد بھی اسی سیل میں قید تھے جس میں شاہد الاسلام تھے۔

  • Incarcerated Hurriyat leader Shahid ul Islam has tested Corona positive in Tihar Jail. My father Altaf Shah was in the same cell. This looming fear for our loved ones has left us devastated & given the current situation in New Delhi, their fate seems to be hanging on the cliff.

    — Anees Shah (@Aneesulislam_S) April 26, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انیس شاہ نے ٹویٹ کے ذریعے کہا: ’’ہمارے عزیزوں کو اس خوف کے سائے میں قید رکھنے سے ہم پریشان ہیں۔‘‘

انکا مزید کہنا تھا کہ دلی کی صورتحال کو دیکھ کر انکی زندگی کا مقدر مخدوش ہے۔

قابل توجہ ہے کہ حریت کانفرنس (ع) نے پیر کو ایک بیان میں ان اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی رہنمائوں میں محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، ایڈوکیٹ شاہد الاسلام، الطاف احمد شاہ، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، اشرف صحرائی، ظہور احمد، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، سید شاہد یوسف، سید شکیل احمد، فاروق احمد ڈار، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین سمیت کشمیر اور کشمیر سے باہر مختلف جیلوں اور قید خانوں - جن میں تہاڑ جیل، کوٹ بھلوال جیل، جودھ پور جیل، آگرہ جیل، امپھلا جیل، ہریانہ جیل - وغیرہ شامل ہیں میں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور کئے گئے ہیں۔

حریت نے حکام پر زور دیا ہے کہ جیلوں میں COVID-19 کے پھیلائو کے سبب ان تمام سیاسی رہنمائوں، نوجوانوں اور دیگر قیدیوں کو فوری طور رہا کیا جانا چاہئے۔

Last Updated : Apr 27, 2021, 4:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.