ETV Bharat / state

سری نگر میں سیکورٹی ہائی الرٹ پر، گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی

سری نگر کے تجاری مرکز لال چوک میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز اہلکار ناکہ لگائے گاڑیوں کو روک کر تلاشی کرتے رہے اور مسافروں اور راہگیروں کی جامہ تلاشی کے علاوہ ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے۔

Breaking News
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 10:19 PM IST

گرمائی دارالحکومت سری نگر میں جمعرات کو برستی بارش کے بیچ سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر رہے اور گاڑیوں خاص طور پر دو پہیہ گاڑیوں کی تلاشی میں مصروف رہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ عسکریت پسندوں کی طرف سے حملوں کی کوئی ثقہ اطلاع نہیں ہے تاہم سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ مضافاتی علاقوں سے سری نگر میں اسلحہ داخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے تجاری مرکز لال چوک میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز اہلکار ناکہ لگائے گاڑیوں کو روک کر تلاشی کرتے رہے اور مسافروں اور راہگیروں کی جامہ تلاشی کے علاوہ ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دو پہیہ والی گاڑیوں کو خاص طور پر روکا جاتا تھا اور ان پر سوار لوگوں کی خوب چھان بین اور تلاشی کی جاتی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ تلاشیوں کے دوران اب تک کسی کو گرفتار کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم سری نگر کے باقی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز الرٹ پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.