ETV Bharat / state

Manoj Sinha On Kashmiri Pandit: کشمیری پنڈتوں کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل، منوج سنہا

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے کیونکہ جموں و کشمیر انتطامیہ اُن کی سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر تمام تر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں کشمیر میں حالات اب کافی بہتر ہوئے ہیں۔ Manoj Sinha On Kashmiri Pandit

security-of-kashmiri-pandits-among-top-priorities-says-lg-manoj-sinha
کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی اولین ترجیحات میں شامل، منوج سنہا
author img

By

Published : May 20, 2022, 9:28 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کے روز کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی سکیورٹی اور اُن کے جائز مسائل کو حل کرنے کی خاطر تمام تر اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں ہر حال میں بھائی چارے کو برقرار رکھا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار لیفٹیننٹ گورنر نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ Manoj Sinha On Kashmiri Pandit

کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی اولین ترجیحات میں شامل، منوج سنہا

انہوں نے بتایا کہ چاڈورہ میں کشمیری پنڈت ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد ایس آئی ٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس حوالے سے جوں ہی رپورٹ موصول ہوگی ضروری کارروائی عمل میں لانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے کیونکہ سرکار اُن کی سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر تمام تر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈتوں نے جتنے بھی جائز مسائل اٹھائے گئے ہیں اُنہیں حل کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر وادی میں کشمیری پنڈت سمیت ہر ایک طبقے کے لوگوں کو رہنے کا حق حاصل ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کشمیری پنڈت وادی میں کافی لمبے عرصے سے کام کر رہے ہیں اور کشمیر کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ وہ یہاں پر سکون کے ساتھ زندگی گزاریں۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کی سکیورٹی اور اُن کے مفاد کا پوری طرح سے دھیان رکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر حال میں بھائی چارے کو برقرار رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

عمر عبدا للہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ اعدادو شمار سے سب واقف ہیں لیکن اتنا میں ضرور کہنا چاہتاہوں کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں کشمیر میں حالات اب کافی بہتر ہوئے ہیں۔ رامبن میں پیش آئے المناک حادثے کے بارے میں ایل جی نے بتایا کہ اس سلسلے میں وہاں پر موجود آفیسران سے بات کی اور یہ کہ صورتحال پر خود نظر رکھے ہوئے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.