ETV Bharat / state

Ambulance Service 108: مفت ایمبولنس خدمات108 سے فائدہ اٹھانے کی تلقین - ایمبولنس خدمات108 سے فائدہ اٹھانے کی تلقین

صحت و طبی تعلیم کے سیکریٹری بھوپندر کمار نے فری ایمبولینس سروسز 108 سے استفادہ حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کے دوران ہزاروں مریضوں نے مفت ایمبولنس خدمات سے استفادہ کیا۔

108
108
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 12:07 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): صحت و طبی تعلیم کے سیکریٹری بھوپندر کمار نے 108 فری ایمبولینس سروسز میگزین کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت نے کہا کہ 108 فری ایمبولینس سروسز کے آغاز کے بعد سے لوگوں کو بہترین خدمات فراہم ہوئی ہیں۔ وہیں انہوں نے میگزین اور 108 خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ میگزین کے اجراء سے لوگوں میں 108 ایمبولینس خدمات سے متعلق بیداری حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں اب تک 234314 مریضوں نے اس سروس کا فائدہ اٹھایا ہے۔ وہیں ایمبولینس کے اندر 108 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز سے 887 ڈیلیوریاں کامیابی کے ساتھ کی جا چکی ہیں۔ سیکریٹری نے مزید کہا کہ108 نے وبائی بیماری کے دوران بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ وبا کے دوران اب تک 12110 کووڈ مثبت مریضوں نے 108 ایمبولینس خدمات سے استفادہ حاصل کیا ہے۔

فری ایمبولنس خدمت 108 سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے صحت و طبی تعلیم کے سیکریٹری بھوپندر کمار نے کہا کہ یہ ایمبولینس زندگی بچانے والے ساز و سامان سے مکمل طور لیث ہیں اور یہ مریض کی حفاظت کے ساتھ ساتھ بہتر طبی نگہداشت کو یقینی بناتی ہے۔ صحت و طبی تعلیم کے سیکریٹری بھوپندر کمار نے لوگوں سے کہا کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں 108 ٹول فری نمبر پر کال کریں اور اس ایمبولنس سروس کا فائدہ اٹھائیں۔

مزید پڑھیں: 108 Fee Ambulance Service مفت ایمبولنس سروس سے 61 ہزار سے زائد حاملہ خواتین نے استفادہ کیا

یہ بھی پڑھیں: Palki Ambulance Service مریضوں کو ہسپتال لے جانے کیلئے پالکی ایمبولینس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.