ETV Bharat / state

عمر عبداللہ کا ٹویٹر ہینڈل کون چلائے گا؟ - جموں و کشمیر

سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنے 50 ویں جنم دن کے موقع پر اپنا ٹویٹر ہینڈل اپنی ہمشیرہ سارہ عبداللہ پائیلٹ کے سپرد کردیا ہے۔ سارہ عبداللہ پائیلٹ اب اپنے نظربند بھائی عمر عبداللہ کا ٹویٹر ہینڈل متحرک رکھیں گی۔

عمر عبداللہ کا ٹویٹر ہینڈل اب ان کی ہمشیرہ سارہ عبداللہ چلائیں گی

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 11:52 AM IST

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جو تمام تر معاملات وامور پر فوری طور پر ٹویٹ کرتے تھے، کا ٹویٹر ہینڈل گزشتہ زائد از سات ماہ سے خاموش تھا۔ تاہم پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ٹویٹر ہینڈل کو ان کی صاحبزادی التجا مفتی نے متحرک رکھا ہوا ہے۔

عمر عبداللہ کا ٹویٹر ہینڈل اب ان کی ہمشیرہ سارہ عبداللہ چلائیں گی
عمر عبداللہ کا ٹویٹر ہینڈل اب ان کی ہمشیرہ سارہ عبداللہ چلائیں گی

عمر عبداللہ کے 50 ویں جنم دن کے موقع پر منگل کے روز ان کے ٹویٹر ہینڈل کے تعارف والے سیکشن میں لکھا گیا: 'سارہ عبداللہ پائیلٹ اپنے بھائی عمر عبداللہ کے ٹویٹر ہینڈل کو چلائیں گی اور اس ٹویٹر ہینڈل کو اس کے اصلی مالک کو اسی وقت واپس کرے گی جب وہ جیل سے باہر آئیں گے'۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست 2019 کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 و دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے بعد سے تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی مسلسل نظر بند ہیں۔

عمر عبداللہ کے ٹویٹر پر زائد از 30 لاکھ فالوورس ہیں جبکہ خود وہ زائد از چار سو افرد کو فالو کرتے تھے۔ انہوں نے ٹویٹر ہینڈل پر آخری ٹویٹ پانچ اگست کو ہی کیا ہے جو اس وقت کے سایہ فگن مخدوش صورتحال کے متعلق ہے۔

دریں اثنا عمر عبداللہ کو 50 ویں جنم دن پر ان کے لاکھوں فالوورس نے ان کی کمی محسوس کی۔ بعض سیاسی لیڈروں اور دیگر چاہنے والوں نے اپنے اپنے ٹویٹس میں مبارک باد پیش کرکے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سینئر کانگریس لیڈر اور سابق فلم اسٹار شترو گھن سنہا نے عمر عبداللہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'عبداللہ خانوادے کے چشم و چراغ، ینگ، ذہین و کامیاب لیڈر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو ان کے جنم دن پر بہت بہت مبارک باد، وہ ایک لائق باپ کے لائق فرزند ہیں اور انہوں نے بھارت میں اپنے لئے ایک امتیازی مقام حاصل کیا ہے'۔

سینئر صحافی ندی رازدان نے اپنے ایک مختصر ٹویٹ میں کہا: 'عمر عبداللہ کو 50 ویں جنم دن پر مبارک باد، ان آزمائش کی گھڑیوں کے بعد آپ عظیم تر اور دانش ور لیڈر ابھر کر سامنے آئیں گے'۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے پارٹی کے نائب صدر کو جنم دن پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا: 'اللہ کرے کہ بہار کی ہوا چلے اور اندھیرا دور ہوجائے، آپ کی وساطت سے جموں کشمیر کا مستقبل تابناک اور ترقی یافتہ ہونے کا آرزو مند ہوں'۔

ایک اور این سی لیڈر سلمان ساگر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'جنم دن مبارک، گرچہ وقت کی آزمائش کٹھن ہے لیکن پر امید ہوں کہ وقت گزر جائے گا اور آپ ایک طاقتور لیڈر کے بطور باہر آئیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.