ETV Bharat / state

پپلز یونائٹڈ فرنٹ کی جانب سے احتجاج

سرینگر میں آج پپلز یونائٹڈ فرنٹ کے اہتمام سے امرناتھ یاترا کے پس منظر میں شاہراہوں کو عام لوگوں کی نقل و حرکت کیلئے بند کیے جانے کے سرکاری فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

author img

By

Published : Jul 5, 2019, 6:02 PM IST

پیوپلز یونائٹڈ فرنٹ کی جانب سے احتجاج

احتجاج کے شرکاء نے کہا کہ کشمیر میں اکثریتی فرقے سے وابستہ لوگوں نے اپنی جان پر کھیل کر یاترا کا سلسلہ برقرار رکھا ہے اور انہی لوگوں کو اب یاترا کی سلامتی کے نام پر مشکلات سے دوچار کیا جارہا ہے۔

پپلز یونائٹڈ فرنٹ، ایک نوزائید سیاسی جماعت ہے جسکی قیادت انڈین ایڈمسٹریٹیو سروس کے سابق افسر شاہ فیصل کررہے ہیں جنہوں نے چند ماہ قبل سرکاری ملازمت کو خیر باد کہہ کر سیاست میں آنے کا اعلان کیا۔

پیوپلز یونائٹڈ فرنٹ کی جانب سے احتجاج

شاہراہ پر پابندی کے خلاف، پریس کالونی میں کیے گئے احتجاج کی قیادت، شہلا رشید کررہی تھیں جنہیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ لیڈر کی حیثیت سے کافی شیہرت ملی ہے، شہلا رشید شاہ فیصل کی پارٹی میں شامل ہوئی ہیں۔

احتجاج میں شامل مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھے جن پر ہائے وے پر پابندی کے خلاف نعرے درج تھے۔اخبار نویسوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے شہلا رشید نے کہا کہ حکومت ہند جان بوجھ کر کشمیر میں حالات خراب کرنے پہ تلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی بندوبست بڑھانے اور سڑکوں پر عام لوگوں کی نقل و حرکت روکنے سے یاترا کامیاب نہیں ہوسکتی ہے بلکہ اسکی کامیابی کیلئے لوگوں کا تعاون لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گوہ ہے کہ کشمیروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر یاتریوں کی حفاظت کی ہے اور اپنا خون دینے سے بھی دریغ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شاہراہ پرعوامی نقل و حرکت پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرکے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ حکام نے روزانہ چند گھنٹوں کیلئے سرینگر جموں شاہراہ پر ان علاقوں میں عام لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی ہے جہاں سے امرناتھ یاتریوں کا گزر ہوتا ہے۔ ماضی میں یاترا کے دوران اس قسم کی پابندی کبھی عائد نہیں کی گئی ہے۔

امرناتھ یاترا کا آغاز یکم جولائی کو ہوا ہے اور اسکا سلسلہ 15 اگست تک جاری رہے گا۔

Intro:Body:

sajidah

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.