ان دنوں وادی میں سیب کا کاروبار عروج پر ہے، علاقے کے لوگ بھی اس کاربار سے بڑے پیمانہ پر جڑے ہوئے ہیں، یہاں نہ صرف مقامی بلکہ غیر مقامی لوگ بھی اپنا مال فروخت کرنے آتے ہیں۔
ضلع پلوامہ میں کئی افراد میوہ اور پھلوں کے کاروبار سے جڑے ہیں کاروبار سے جڑے لوگوں نے مختلف مقامات پر اپنا خیمہ لگا رکھا ہے میوے اور مختلف قسم کے پھل یہاں سے ملک کی دیگر ریاستوں میں فروخت کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔ تاہم گذشتہ برس اس کاروبار سے منسلک افراد کو دوسرے کاروبایوں کی طرح کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا تھا لیکن رواں برس انہیں امید ہے کہ حالات بہتر رہیں گے اور انہیں منافع ہو گا۔
مزید پڑھیں:
درگاہ حضرت خواجہ مسعود ولیؒ کی عرس تقاریب منسوخ
محکمہ دیہی ترقی کے اے سی ڈی ہلال احمد نے کہا کہ ہم نے نکس علاقے میں جو رورل ہٹ بنایا ہے اس کا واحد مقصد علاقے کےلوگ یہاں کاروبار کریں، مزید اب ہم دوسری جگہوں پر بھی اس طرح کے ہٹ تعمیر کرائیں گے یہاں پر لوگ اپنی اشیاء فروخت کر سکتے ہیں اس کے لئے انہیں کچھ بھی قیمت نہیں دینی ہوگی۔