ETV Bharat / state

پانچ ماہ بعد مذہبی مقامات کھلنے سے لوگوں میں مسرت - lockdown in kashmir

گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ان مذہبی مقامات میں عبادت کرنے پر پابندی عائد تھی، تاہم انتظامیہ نے محدود پانچ افراد کو نماز پنجگانہ ادا کرنے کی اجازت دے رکھی تھی-

پانچ ماہ بعد مزہبی مقامات کھلنے سے لوگوں میں مسرت

author img

By

Published : Aug 16, 2020, 4:11 PM IST

جموں و کشمیر میں کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے پانچ ماہ بعد انتظامیہ نے تمام مزہبی مقامات کو آج کھولنے کی اجازت دی ہے جس سے لوگوں میں مسرت پائی جارہی ہے- لیکن کووڈ 19 کے رہنما خطوط کی پاسداری کرنا ایک چیلنج ثابت ہوگا-

سرینگر میں اتوار کو مساجد اور عبادت گاہوں کے منتظمین نے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کے لئے تیاریاں کی ہے تاکہ کووڈ 19 کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے-

پانچ ماہ بعد مزہبی مقامات کھلنے سے لوگوں میں مسرت

گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹ کیا تھا کہ 16 اگست یعنی آج سے تمام مزہبی مقامات کو کھولا جائے گا-

گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ان مذہبی مقامات میں عبادت کرنے پر پابندی عائد تھی، تاہم انتظامیہ نے محدود پانچ افراد کو نماز پنجگانہ ادا کرنے کی اجازت دے رکھی تھی-

لوگ اگرچہ کافی مایوس بھی تھے لیکن کووڈ 19 کے پیھلاؤ کو روکنے یا کم کرنے کے لیے ایسے تدابیر دنیا بھر میں اپنائے جا رہے ہیں-

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں پیر سے مارکٹز کھولنے کی اجازت

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سرینگر میں مساجد انتظامیہ نے کہا کہ انہوں نے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کی ہیں جس کے تحت محدود عبادت کرنے والوں کو مساجد کے اندر آنے کی اجازت ہوگی جبکہ سماجی فاصلہ رکھنا اور ماسک پہننا لازمی عمل ہے-

وہیں عام لوگ بھی اس اعلان سے کافی خوش نظر آ رہے ہیں-

قابل فہم ہے کہ جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں 6861 ایکٹیو پازیٹو ہیں جبکہ 527 افراد کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.