ETV Bharat / state

انل امبانی کشمیر پہنچے - کشمیر نیوز

ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی کشمیر پہنچے ہیں اور اس وقت سیاحتی مقام گلمرگ میں قیام پذیر ہیں۔

ریلائنس گروپ کے چیئرمین انیل امبانی
ریلائنس گروپ کے چیئرمین انیل امبانی
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 10:28 AM IST

ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انل امبانی اسوقت گلمرگ میں ہیں۔ تاہم انہوں نے مزید جانکاری دینے سے انکار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی گزشتہ روز سرینگر ایئرپورٹ پہنچے اور فی الوقت وہ گلمرگ میں قیام پذیر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ امبانی گلمرگ میں انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ سیاحت کے حکام اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے، تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اہل خانہ کے ہمراہ وادی کشمیر آئے ہوئے ہیں۔

امبانی کا یہ کشمیر کا پہلا دورہ نہیں ہے۔ وہ 2012 میں بھی کشمیر آئے تھے اور انہوں نے گل لالہ باغ اور ڈل جھیل کا سیر کیا تھا۔

ان کے دورے کی پوری تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس تعلق سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.